لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کا مورال مزید بلند کرنے کیلئے ایک اور احسن اقدام کا آغاز کیا ہے آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جرات و بہادری ا ور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے کرنے والے افسران و اہلکاروں کو بہادری میڈلز دینے کا آغاز کر دیا گیاسنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 09 اضلاع کے فرض شناس و بہادر اہلکاروں کو جرات و بہادری میڈلز سے نوازا۔ بہادری میڈلز حاصل کرنے والے تمام اہلکاروں کی تعریفی اسناد اور 1 لاکھ روپے فی کس کیش انعام سے حوصلہ افزائی کی گئی ضلع جہلم کے سب انسپکٹر عثمان تصدق کو 15 کال پر ڈکیتی واردات کے ملزمان کا پیچھا کرکے گرفتار کرنے اور خطیر رقم برآمد کرنے پر بہادری میڈل دیا گیا ضلع بھکر کے کانسٹیبل علی حیدر کو ایس ایچ او کے قاتل خطرناک ڈاکوؤ ں کا پیچھا کرنے اور کیو آر ایف ٹیم کی مدد سے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے پر بہادری میڈل دیا گیا فیصل آباد کے کانسٹیبل نجیب احمد، محمد آصف اور محمد شاہد کو مختلف واقعات میں جرات و بہادری کے لازوال مظاہرے پر بہادری میڈلز دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
