سنٹرل پولیس آفس: ڈیوٹی سے بڑھ کر فرض ادا کرکے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پنجاب پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد
ڈاکٹر عثمان انور نے (Beyond the Call of Duty) ڈیوٹی سے بڑھ کر فرائض اداکرنے والے جانبازوں کو انعامات سے نوازا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈیوٹی سے بڑھ کر فرض ادا کرکے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے والے پنجاب پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے (Beyond the Call of Duty) ڈیوٹی سے بڑھ کر فرائض اداکرنے والے جانبازوں کو کیش انعامات سے نوازا۔ تقریب میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 12 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دیے گئے۔ راولپنڈی میں موبائل ٹاور پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو جان کی پرواہ کئے بغیر بچانے پر کانسٹیبل غلام شبیر کو انعام دیا گیا۔ پٹرول چھڑک اور آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کرنے والے اسے ایس آئی محمد صدیق کو تعریفی سند اور انعام دیا گیا۔ نہر میں خود کر خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچانے پر سب انسپکٹر علی اصغر، کانسٹیبل محمد عثمان کو انعامات دئیے گئے۔ انعامات حاصل کرنے والے دیگر اہلکاروں میں انسپکٹر غازی محمد اختر، آفتاب اقبال، عبداللہ، محمد زاہد، محمد عمران، جاوید اقبال اور محمد اویس شامل تھے۔ ان اہلکاروں نے مختلف واقعات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا اہلکاروں کو 50 ہزار معہ سی سی ون دئیے، نام سنٹرل پولیس آفس کی خصوصی دیوارپر کندہ کئے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انعامات حاصل کرنے والے تمام اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے والے افسران واہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایسے جانبازوں کی خدمات کا اعتراف مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII- ذیشان اصغر، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عبدالغفار قیصرانی سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 491 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************


Press Release Date:
Wednesday, August 2, 2023