آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرن (Zhao Shiren) کی قیادت میں سینئر چینی وفد کی ملاقات،

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرن (Zhao Shiren) کی قیادت میں سینئر چینی وفد کی ملاقات،
پنجاب پولیس اور چینی صوبے جیانگ سو کے درمیان پولیس  امور میں تعاون بارے ایم او یو کا فیصلہ
چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب
سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی بہترین سکیورٹی پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
سی پیک کے ساتھ دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، چینی قونصل جنرل
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی ماہرین، سرمایہ کاروں اور عام شہریوں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جدید ترین تربیت و ساز و سامان سے لیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اس لازوال دوستی کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور چینی پولیس کے درمیان انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اور چینی صوبے جیانگ سو کے درمیان پولیس امور میں تعاون بارے ایم او یو کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چینی پولیس کے افسران و دیگر سٹاف پر مشتمل وفد عنقریب پنجاب کا دورہ کرے گا،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران چینی پولیس کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کیلئے چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرن (Zhao Shiren) کی قیادت میں سینئر چینی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
چینی قونصل جنرل زاؤ شیرن (Zhao Shiren) کی قیادت میں سینئر چینی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ چینی وفد میں مسٹر ڈو یو ای (Mr. Due Yue) ڈائریکٹر آف پولیٹیکل افئیرز اور مسٹر بائی زیا اوبنگ (Mr. Bai Xiaobing) بھی شامل تھے  دوران ملاقات چینی شہریوں کی سکیورٹی، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی بہترین سکیورٹی پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔چینی قونصل جنرل زاؤ شیرن (Zhao Shiren) نے کہا کہ سی پیک کے ساتھ دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، اس موقع پر پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی کورسز اور جدید وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور چینی قونصل جنرل کے درمیان یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،  ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر،  ڈی آئی جی سہیل سکھیرا، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 489 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 2, 2023