آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ، زیر تربیت خواتین اہلکاروں سے خطاب کیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ، زیر تربیت خواتین اہلکاروں سے خطاب کیا
 آئی جی پنجاب نے خواتین اہلکاروں کو جدید پولیسنگ کی مہارتیں سیکھنے اور خدمت خلق کو نصب العین بنانے کی ہدایت کی۔
ٹریننگ کو نئے جوش و ولولے کے ساتھ مکمل کریں اور پریکٹیکل پولیسنگ کی مہارتیں سیکھ کر میدان عمل میں اتریں۔ آئی جی پنجاب
پیشہ ورانہ طور پر مضبوط پولیس آفیسر بننے کیلئے دوران تربیت اخلاقیات و کردار سازی پر خصوصی فوکس رکھیں۔ آئی جی پنجاب  
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا اور زیر تربیت خواتین اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے خواتین اہلکاروں کو جدید پولیسنگ کی مہارتیں سیکھنے اور خدمت خلق کو نصب العین بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کو نئے جوش و ولولے کے ساتھ مکمل کریں اور پریکٹیکل پولیسنگ کی مہارتیں سیکھ کر میدان عمل میں اتریں۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ پیشہ ورانہ طور پر مضبوط پولیس آفیسر بننے کیلئے دوران تربیت اخلاقیات و کردار سازی پر خصوصی فوکس رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ویمن پولیس فورس ظلم کے آگے دیوار ہے، آپ نے اس مشن کے ساتھ آگے بڑھ کر مظلوموں کا دست و بازو بننا ہے، تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سروس ڈلیوری پراجیکٹس خدمت مراکز اور تحفظ سنٹرز شب و روز مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹرانسجینڈرز، سماجی عدم تحفظ کی شکار خواتین و بچوں اور صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ہماری خواتین پولیس افسران باصلاحیت ہیں جو اپنی کارکردگی سے معاشرے میں تبدیلی لا کر دکھائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کمانڈنٹ چوہنگ کو ہدایت کی کہ دوران ٹریننگ تعمیری و غیر نصابی سرگرمیوں بشمول سپورٹس پر بھی توجہ دی جائے تاکہ خواتین کا ٹیلنٹ ہر شعبے میں سامنے آسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ محبوب اسلم للہ اور ایس پی پی ٹی ایس چوہنگ ڈاکٹر بشری جمیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 487 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 1, 2023