آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 48 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری
آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع اور یونٹس سے بھجوائے گئے 27 کیسز پر 48 لاکھ 29 ہزار 905 روپے دینے کی منظوری دی، ترجمان پنجاب پولیس
دوران سروس مختلف عارضوں کا شکار اہلکاروں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں مختلف عارضوں کے شکار ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 48 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع اور یونٹس سے بھجوائے گئے 27 کیسز پر 48 لاکھ 29 ہزار 905 روپے دینے کی منظوری دی، اس رقم سے دوران سروس مختلف عارضوں کا شکار اہلکاروں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈن محسن مشتاق کو لمبر سپائن کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ کانسٹیبل محمد عارف اور سپیشل برانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔ اے ایس آئی عبدالرزاق کو ٹانگ جبکہ کانسٹیبل محمد اشفاق کو آنکھوں کے علاج کیلئے 03 لاکھ فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل محمد ظفر اقبال اور کانسٹیبل آفتاب احمد کو اڑھائی لاکھ فی کس، انسپکٹر محمد سلیم کامران، ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق اور کانسٹیبل بلال شہزاد کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل فاروق احمد کو دل کے بائی پاس کیلئے 02 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی اسی طرح پولیو کے عارضے کا شکار آفس سپرنٹنڈنٹ نورین نور حسین کو وہیل چئیر، حافظ اللہ دتہ کو ٹرائی سائیکل دینے کی منظوری دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فورس کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے کی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز حتمی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 485 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, August 1, 2023