آئی جی پنجاب نےپولیس کی سوشل میڈیا پالیسی کو اپ گریڈ کردیا

Aug 01, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی کو اپ گریڈ کرتے ہوئے فورس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتے کاموں کی تشہیر کی اجازت دے دی ۔ ویڈیو پیغام میں آئی جی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کی وجہ سے ملک کے اداروں کا بھی نقصان ہوتا ہے اور شہریوں کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس اور مثبت تشخص پر مبنی تصاویر،ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ تشہیرکی جائے، اسی طرح بہترین کارکردگی پر ملنے والے ایوارڈز،میڈلز، تعریفی اسناد کی تصاویر، ویڈیوز بھی شیئر کریں۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭