اے کیٹیگری کا اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار

Jul 31, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر) اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرویزنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ میں شامل کروایا تھا ، ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازع پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی،آئی جی پنجاب کی اشتہاری کی گرفتاری کیلئے فالو اپ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن میں مزید تیزی لائی جائے ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭