لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جنوبی پنجاب کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن کی تازہ ترین صورتحال بارے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کلئیر کرائے گئے علاقوں، گرفتار و ہلاک ڈاکوﺅں اور ہنی ٹریپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ سے جاری کچہ کریمنلز، ڈاکووں اور دہشت گردوں سے 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کلئیر کروایا گیا، آپریشن کے دوران 12خطرناک ڈاکو ہلاک، 51 گرفتار، 26 نے خود کو سرنڈر کیا، ڈاکوو¿ں کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا، فلڈ سیزن کے بعد بھی آپریشن جاری رہے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ 50 سے زائد مغویان کو کچہ کریمنلز کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروایا گیا، کچہ آپریشن کے دورن 01 جوان نے جام شہادت نوش کیا،07 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے، کلئیر کروائے گئے علاقوں میں 40 چوکیاں، 14 بیس کیمپ قائم کئے گئے، کچہ ایریا میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے 06 پولیس سکولز قائم کئے گئے ہیں، کچہ کے مقامی افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 06 ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭