محرم الحرام کے فول پروف سکیورٹی انتظامات،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تمام متعلقہ اداروں کے سٹاف کو شاباش
محرم سکیورٹی کے بہترین انتظامات کا کریڈٹس صرف پولیس کو دینا مناسب نہیں، کچھ بولڈ فیصلوں کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب
موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب، انٹیلی جنس ایجنسیوں، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز سمیت د قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشاورت سے ہوا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات پر تمام متعلقہ اداروں کے سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے انکی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو پیغام میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ محرم سکیورٹی کے بہترین انتظامات کا کریڈٹس صرف پولیس کو دینا مناسب نہیں، کچھ بولڈ فیصلوں کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محرم کے دوران موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا تھا اورموبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب، انٹیلی جنس ایجنسیوں، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشاورت سے ہوا۔ آئی جی پنجاب نے دیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ واسا کے افسران نے شدید بارش میں نکاسی آب کا گھنٹوں کا کام منٹوں میں سر انجام دیا۔ الیکٹریکل سپلائی کارپوریشنز لیسکو، فیسکو سمیت دیگر اداروں نے پولز سے کرنٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کئے،سو ل ڈیفنس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ہیلتھ اور ریسکیو اداروں نے جانفشانی کے ساتھ پولیس کے شانہ بشانہ فرائض ادا کئے،اڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز نے امن کمیٹیوں کے تعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنایا، تاجر کمیونٹی نے ایثار کے ساتھ کاروبار کی قربانی دی، علمائے اکرام کے باہمی اتحاد و تعاون کی وجہ سے 11 گنا کم خلاف ورزیاں ہوئیں۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ عاشورہ محرم میں ماضی کے مقابلے میں خلاف ورزیوں پر 13 گنا کم پرچے ہوئے اور صوبہ بھر میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز، کمشنر اور آر پی اوز کی باہمی کوارڈی نیشن، عوام کے تعاون سے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے، تمام ادارے پولیس کے ساتھ کھڑے تھے، اس لئے مبارک باد اور شاباش بھی سب کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اس عزم و حوصلے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 481 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, July 31, 2023