آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش،
پولیس فورس نے عشرہ محرم کے دوران35919 مجالس، 9092 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے وائرلیس پیغام میں سی سی پی او لاہور ، تمام ایڈیشنل آئی جیز سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس نے عشرہ محرم کے دوران35919 مجالس، 9092 عزاداری جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی، صوبائی وزرا، مشیران، علاقائی نمائندوں نے سکیورٹی انتظامات میں پنجاب پولیس کو بہترین رہنمائی فراہم کی،جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام پنجاب پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس تحسین کے مستحق ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کو عشرہ محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون حاصل رہا، شہریوں،مختلف مکاتبِ فکرکے علما کرام، اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکر گذار ہیں۔آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے مصروف دن گذارا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی دارالحکومت میں امام بارگاہ ایوان زینب ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف امام بارگاہوں، یوم عاشور کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کی سکیورٹی کا جائزہ کیا ، ڈاکٹر عثمان انور نے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری یوم عاشور کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے،
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پرامن یوم عاشور اور محرم الحرام مشن ہے، علما کرام، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کوآرڈینیشن سے یقینی بنائیں گے،آئی جی پنجاب نے یوم عاشور کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز، سینئر افسران سکیورٹی انتظامات کی سپرویژن کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔ سی سی ٹی وی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں اور عزاداری جلوسوں کے روٹس کو کلیئر کرنے میں متعلقہ اداروں کی معاونت بھی کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 479 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, July 30, 2023