کچہ آپریشن: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ویڈیو پیغام، تازہ ترین صورتحال واضح کر دی
کچہ کریمنلز، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کلئیر کروایا گیا،آئی جی پنجاب
آپریشن کے دوران 12خطرناک ڈاکو ہلاک، 51 گرفتار، 26 نے خود کو سرنڈر کیا، آئی جی پنجاب
ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا، فلڈ سیزن کے بعد بھی آپریشن جاری رہے گا، ڈاکٹر عثمان انور
50 سے زائد مغویان کو کچہ کریمنلز کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروایا گیا، آئی جی پنجاب
شہری اور کاروباری لوگ ہنی ٹریپ سے بچنے کیلئے رحیم یار خان پولیس کے خصوصی نمبر 9230337-068 سے رابطہ کریں، آئی جی پنجاب
کوئی خاتون کال کرکے جنوبی پنجاب یا سندھ کے علاقے میں بلائے تو فوری پولیس کو اطلاع کریں، ڈاکٹر عثمان انور
کسی شہری کو سستی گاڑی، ٹریکٹر، زمین یا کسی ایسی کاروباری ڈیل کیلئے جنوبی پنجاب بلایا جائے تو فوری پولیس کو مطلع کریں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جنوبی پنجاب کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن کی تازہ ترین صورتحال بارے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کلئیر کرائے گئے علاقوں، گرفتار و ہلاک ڈاکوؤں اور ہنی ٹریپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ سے جاری کچہ کریمنلز، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کلئیر کروایا گیا، آپریشن کے دوران 12خطرناک ڈاکو ہلاک، 51 گرفتار، 26 نے خود کو سرنڈر کیا، ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا، فلڈ سیزن کے بعد بھی آپریشن جاری رہے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید بتایا کہ 50 سے زائد مغویان کو کچہ کریمنلز کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروایا گیا، کچہ آپریشن کے دورن 01 جوان نے جام شہادت نوش کیا،07 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے، کلئیر کروائے گئے علاقوں میں 40 چوکیاں، 14 بیس کیمپ قائم کئے گئے، کچہ ایریا میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے 06 پولیس سکولز قائم کئے گئے ہیں، کچہ کے مقامی افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 06 ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کچے کے علاقے میں سڑکیں، پل اور دیگر انفرسٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ہنی ٹریپ کا تدارک اور ملوث مجرمان کو پابند سلاسل کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، پولیس ٹیم کی بروقت کاروائیوں کی بدولت ہنی ٹریپ کی 204 کوششوں کا ناکام بنایا جاچکا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہری اور کاروباری لوگ ہنی ٹریپ سے بچنے کیلئے رحیم یار خان پولیس کے خصوصی نمبر 9230337-068 سے رابطہ کریں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کوئی خاتون کال کرکے جنوبی پنجاب یا سندھ کے علاقے میں بلائے تو فوری پولیس کو اطلاع کریں، اسی طرح کسی شہری کو سستی گاڑی، ٹریکٹر، زمین یا کسی ایسی کاروباری ڈیل کیلئے جنوبی پنجاب بلایا جائے تو فوری پولیس کو مطلع کریں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اصلی فروخت کار ہونے کی صورت میں پولیس اسکے ساتھ آپ کی ملاقات اپنے دفتر کے محفوظ ماحول میں کرائے گی، تمام ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کاروبارمیں آگے بڑھنے بارے کلئیرنس دی جائے گی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات میں تیزی لارہی ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کا بھی پولیس کے ساتھ تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 478 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, July 30, 2023