آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موچی گیٹ آمد،مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موچی گیٹ آمد،مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا،
ڈاکٹر عثمان انور کی تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مرکزی عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے موچی گیٹ لاہورپہنچ گئے۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی و دیگر سینئر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریف کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عزاداری جلوسوں کے انٹری پوائنٹس اور روٹس پر تعینات افسروں و اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان  کوہائی الرٹ ہو کر اپنے ڈیوٹی فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 476 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, July 28, 2023