پنجاب پولیس رحیم ریا خان کی کچہ ماچھکہ سے ملحقہ کچہ کشمور میں سندھ پولیس کی مدد سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،
بد نام زمانہ اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ 06 خطرناک ڈاکوؤں سمیت ہلاک، ہلاک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر تھی،
اندھڑ گینگ کے ڈاکو چوک ماہی میں قتل کیے گئے 9 افراد کے قتل میں مرکزی ملزم اور پولیس افسران وجوانوں کی شہادت میں مطلوب تھے۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی رحیم یار خان پولیس کو اس بڑی کامیاب کارروائی پر شاباش۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلی فونک رابطہ،
کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ ماچھکہ سے ملحقہ کچہ کشمور میں سندھ پولیس کی مدد سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، بد نام زمانہ اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو انڈھڑ چھ خطرناک ڈاکوؤں سمیت ہلاک، مرنے والے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر تھی، اندھڑ گینگ کے ڈاکو چوک ماہی میں قتل کیے گئے 9 افراد کے قتل میں مرکزی ملزم اور رحیم یارخان اور سندھ کے دس پولیس افسران وجوانوں کی شہادت میں انتہائی مطلوب تھے، ڈاکوؤں نے پولیس کی معاونت کی شبہ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے بے دردی سے موت کی گھاٹ اتار دیا، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی رحیم یار خان پولیس کو اس بڑی کامیاب کارروائی پر شاباش آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس کچہ آپریشن کے بعد امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کچہ کریمینلز کے خلاف حکمت عملی کے تحت تسلسل کے ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیواں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی کہ کچھ روز قبل کچہ ماچھکہ سے متصل کچہ کشمور میں بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کی موجودگی کی اطلاع پاکر جامع حکمت عملی تشکیل دیتے ہوئے اندھڑ گینگ کے ڈاکوؤں کی ریکی شروع کر دی اور گزشتہ رات کچہ کشمور میں سندھ پولیس کی مدد سے ایک بڑی کارروائی کے دوران اندھڑ گینگ کا گھیراؤ کرتے ہوئے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈکارروائی میں بدنام زمانہ اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانواندھڑ اپنے دیگر چھ خطرناک ساتھی ڈاکوؤں سمیت اپنے انجام کو پہنچ گیا، یاد رہے پولیس کی اس کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے بدنام زمانہ جانو اندھڑ سمیت مارے جانے والے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 2کروڑ روپے مقرر تھی، مارے گئے ڈاکوؤں میں مشی اندھڑ، سمار شر، کٹہ شر،، بھوری شر، شہزادہ دشتی و دیگر شامل ہیں، پولیس کی اس بڑی کارروائی کے بعد کچہ کے ڈاکوؤں نے ایک شخص کو پولیس کو معاونت فراہم کرنے کے شبہ میں فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا، مارے گئے اندھڑ گینگ نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل چوک ماہی کے مقام پر مسلح حملے میں نو افراد کو قتل کر دیا تھا اور اس کے علاوہ پنجاب پولیس رحیم یارخان کے ہیڈ کانسٹیبل ممتاز بلا، کانسٹیبلز اکبر گوپانگ، مجاہد حسین، شفقت شہید سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت اوراوباڑو میں سندھ پولیس کے ایک ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز اور دو کانسٹیبلان کو شہید کرنے سمیت اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین جرائم میں پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب چلے آرہے تھے، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یارخان پولیس کی ڈاکوؤں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی پر شاباش دی، دریں اثناء انہوں نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن سے ٹیلی فونک رابطہ پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس کامیاب مشترکہ آپریشن پر سندھ پولیس کو بھی شاباش دی،دونوں صوبوں کے پولیس سربراہان کا کچہ کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے بروقت باہمی معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سندھ پولیس کچہ ایریا کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے شاندار کام کر رہی ہے،سندھ پولیس کی معاونت سے کچہ ایریا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ کچہ کا دورہ کرتے ہوئے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اور پولیس کی کچہ میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید موئثر بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 473 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, July 28, 2023