آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
آٹھویں محرم کو صوبہ بھر میں 3979 مجالس اور 1348 جلوس منعقد ہو ئے، ترجمان پنجاب پولیس
عشرہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں 01 لاکھ 25 ہزار افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 08 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں منعقدہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹھویں محرم کو صوبہ بھر میں 3979 مجالس اور 1348 جلوس منعقد ہو ئے، اے کیٹیگری جلوسوں کی تعداد 151 جبکہ 346 مجالس شامل تھیں، اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں 417 مجالس اور 61 جلوس برآمد ہو ئے،اے کیٹیگری جلوسوں کی تعداد 03 جبکہ مجالس کی تعداد 45 تھی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں 01 لاکھ 25 ہزار افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں، لاہور میں 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی کو خود نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ حساس مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فیلڈ نفری کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔ جلوس روٹس اور حساس مقامات کے گردونواح میں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 470 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, July 27, 2023