Jul 27, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔لرنر لائسنس کی فیس 60سے بڑھا کر 500 روپے،موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 5 سو سے بڑھا کر 2 ہزار،موٹرکار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 900 کے بجائے 4 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 950 سے 4 ہزارجبکہ ایچ ٹی وی لائسنس کی ساڑھے 4 سو سے 4 ہزار اورانٹرنیشنل لائسنس کی فیس بھی 4 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭