جلوسوں اور مجالس سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم

Jul 27, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا محرم جلوسوں اور مجالس سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم، آر پی اوز

 ڈی پی اوز حساس اور اے کیٹیگری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سپروائزری افسر حساس اور اے کیٹیگری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ، سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

(روز نامہ دنیا)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭