Jul 27, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مزید 55 اہلکاروں کو محکمانہ ترقی مل گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے ،قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 55 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر پروموٹ کر دیا گیا۔ترقی پانے والوں میں راولپنڈی اور ساہیوال ریجن کے 17 اے ایس آئیز اور 38 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی اور مزید دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭