آئی جی سے آسٹریلین ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات،تبادلہ خیال

Jul 26, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے آسٹریلین ہائی کمیشن کے 2 رکنی وفدنے ملاقات کی، آسٹریلین فیڈرل پولیس کے سینئر آفیسر، ڈٹیکٹو سپرنٹنڈنٹ، کونسلر، جوش اوکونر کی قیادت میں آئے دو رکنی وفد میں فیڈرل ایجنٹ انویسٹی گیٹر، مسٹر جیسی وائٹ بھی موجود تھے۔ انفارمیشن شئیرنگ، دو طرفہ تعاون میں اضافہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے آسٹریلین پولیس افسران کو پولیس ڈیش بورڈ پر جدید سافٹ وئیرز، ایپلی کیشنز اور مانیٹرنگ سسٹم بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ یادگاری سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا مزید برآں آئی جی نے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے چہرہ شناخت کے جدید ترین سسٹم ʼʼفیس ٹریسʼʼ کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدید ٹیکنالوجی سے مزین یہ سسٹم پنجاب پولیس آئی ٹی ونگ نے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے تیار کیا ہے ۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭