آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا محرم جلوسوں اور مجالس سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا محرم جلوسوں اور مجالس سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم
آر پی اوز، ڈی پی اوز حساس اور اے کیٹیگری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب
07محرم الحرام کو صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے1363 جلوس اور 3783 مجالس کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں سپروائزری افسران حساس اور اے کیٹیگری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محرم الحرام کے ساتویں روز صوبہ بھر میں 1363 جلوس اور 3783 مجالس منعقد ہو ئیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں 425 مجالس اور 61 جلوس منعقد ہو رہے ہیں، اے کیٹیگری کے 04 جلوس اور 46 مجالس شامل تھے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہا کہ عشرہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں جبکہ لاہور میں 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 466 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 26, 2023