آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کوٹ عبدالمالک میں نجی ہاؤسنگ کالونی کے دفتر پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوٹ عبدالمالک، فیروز والہ میں نجی ہاؤسنگ کالونی کے دفتر پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 463 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, July 25, 2023