آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/16زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/16زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اے ایس آئی محمد اسماعیل، کانسٹیبلان نصراللہ اور تنویر انجم کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران وا ہلکاروں کے علاج کیلئے  اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع و یونٹس سے بھجوائے گئے 20 اہلکاروں کے کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا،ایوارڈ کمیٹی کی سفارش پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 16 اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کی منظوری دی۔ اے ایس آئی محمد اسماعیل، کانسٹیبلز نصراللہ اور تنویر انجم کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی محمد عامر اور کانسٹیبل عنصر طارق کو 03 لاکھ 50 ہزارروپے فی کس،انسپکٹر محمد اسلم کو 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔زخمی ڈی ایس پی محمد جہانگیر کو 02 لاکھ روپے، سب انسپکٹر محمد سموئیل، ہیڈ کانسٹیبل حسرت محمود کو 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل آصف خان کو 01 لاکھ روپے،  اے ایس آئی راشد حیات خان، کانسٹیبلز عمر خطاب، طارق محمود، واثب خان، محمد طارق اور ارشد محمود کو فی کس 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوران ڈیوٹی زخمی یا معذور ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 462 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 25, 2023