پنجاب پولیس ویلفیئر ہسپتال ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک

Jul 25, 2023

 پنجاب پولیس کے ہسپتالوں کو محکمہ صحت کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کر دیا گیا ۔محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پولیس ویلفیئر ہسپتال لاہور کو میو یسپتال کی انتظامیہ چلائے گی،پولیس ویلفیئر ہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔
پولیس ویلفیئر ہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ چلائے گی ۔

 

نگراں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس لائنزکا دورہ کیا۔محکمہ صحت اورپولیس افسران نے وزیرصحت اورآئی جی پنجاب کوبریفنگ دی۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اورپنجاب پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کومحکمہ صحت عملے سمیت تکنیکی معاونت فراہم کرے گا، محکمہ صحت کے ساتھ ہسپتالوں کے منسلک ہونے سے پولیس ملازمین کوبہترسہولیات ملیں گی۔اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کیملازمین کوبہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے،پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری کے لئے روڈمیپ بنادیا گیاہے۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭