اہور (کر ائم رپو رٹر) دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کے کیسز شہدا پیکج کے حصول کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوا دئیے گئے تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ لاہور کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کا کیس شہید پیکج کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا گیا، لاہور کے کانسٹیبل ممتاز احمد کا کیس شہید پیکج کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوایا گیا، اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کانسٹیبل نثار احمد کا کیس بھی شہید پیکج کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر تینوں کیسز حکومت پنجاب کو بھجوائے حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد جام شہادت نوش کرنے والے تینوں اہلکاروں کے لواحقین کو شہید پیکج کی مراعات حاصل ہو جائیں گی ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر نگرانی سنٹرل پولیس آفس میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں لاہور سمیت صوبہ کی تمام رینجنز، اضلاع اور یونٹس سے بھجوائے گئے 04 کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭