89 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دےدی گئی

Jul 24, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل بلاتعطل جاری اسی سلسلے میں مزید 89 افسران اور اہلکاروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دے دی گئی ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق 89 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں 51 اے ایس آئیز اور 38 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ پروموشن کے جاری اگلے مرحلے میں قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 07 ہزار اہلکاروں کو ترقی دی جا رہی ہے اور لاہور، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بعد سرگودھا میں پروموشنز مکمل کر لی گئیں،آئی جی پنجاب نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں دیگر اضلاع میں بھی میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل افسران و اہلکاروں کو انکا حق دے دیا جائےگا آئی جی نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭