ڈیرہ غازی خان پولیس کی بروقت کاروائی، 04 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر ڈی پی او ڈی جی خان اور پولیس ٹیم کو شاباش
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور 24 جولائی: ڈیرہ غازی خان پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 04 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں پولیس اسٹیشن چوٹی کے علاقہ میں گھر کے باہر کھیلتی چار سالہ بچی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔بچی کے والد کے بیان پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔ دوران پوچھ گچھ وسیم نامی ملزم نے جرم کا اعتراف کیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر ڈی پی او ڈی جی خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، متاثرہ بچی اور خاندان کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 459 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, July 24, 2023