آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/غازی کمیٹی کا اجلاس منعقد
کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پنجاب نے 31 پولیس افسران اور اہلکاروں کو غازی قرار دے دیا،
ان بہادر جانبازوں کو غازی میڈلز سے نوازا جائے گا، نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر درج کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی غازی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع اور یونٹس سے بھجوائے گئے 49 کیسز کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کی سفارشات پر آئی جی پنجاب نے 31 پولیس افسران اور اہلکاروں کو غازی قرار دے دیا،غازیوں میں لاہور، گوجرانوالہ ریجن سمیت مختلف اضلاع کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ غازی قرار دئیے جانے والے تمام افسران و اہلکار غازی پیکج کے تحت حاصل مراعات کے مستحق ہونگے، ان بہادر و فرض شناس افسران و اہلکاروں کو غازی میڈلز سے نوازا جائے گا، نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر درج کئے جائیں گے، تمام غازی افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے اور بحالی میں جدید آلات کی فراہمی سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ غازی افسران و اہلکاروں کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ان جانبازوں کی جلد از جلد بحالی کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔ غازی کمیٹی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے کی،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، اے آئی جی فنانس سید علی، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل الرحمان کھاڑک، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ بطور ممبراور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل بطور کنوینر اجلاس میں شریک ہوئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 458 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, July 24, 2023