آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام / مزید 69 پولیس افسران اور اہلکاروں کو ترقی مل گئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام / مزید 69 پولیس افسران اور اہلکاروں کو ترقی مل گئی
ترقی پانے والوں میں 39 اے ایس آئیز اور 30 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
پروموشن کے حالیہ جاری مرحلے میں قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 07 ہزار اہلکاروں کو ترقی دی جا رہی ہے،آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پولیس ملازمین کی محکمانہ پروموشنزکا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں مزید 69 پولیس افسران اور اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق  شیخوپورہ ریجن کے 69 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دی گئی،ترقی پانے والوں میں 39 اے ایس آئیز اور 30 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ آ ئی جی پنجاب نے کہا کہ پروموشن کے حالیہ جاری مرحلے میں قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 07 ہزار اہلکاروں کو ترقی دی جا رہی ہے،آئندہ چند روز میں دیگر اضلاع میں بھی میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل افسران و اہلکاروں کو انکا حق دے دیا جائے گا،
آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے جذبہ جہاد و خدمت کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں اور شہر یوں کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 457 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, July 24, 2023