آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی بارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی بارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت
سی پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں جا کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں،ڈاکٹر عثمان انور
 
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو شہریوں کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں سرگرم رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب پولیس کے افسران اور جوان دوران بارش الرٹ رہے اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ۔ پولیس افسران اور اہلکار لاہور سمیت شدید اور مسلسل بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کی مدد کرتے رہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے اور پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں جا کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں اور بارش کی وجہ سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کرتے رہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مون سون سیزن میں مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی چیک پوسٹوں پر بھی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور ٹیموں کا گشت جاری ہے ۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 452 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 22, 2023