آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم ، خصوصی پیغام جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم ، خصوصی پیغام جاری
پولیس ملازمین کے ہونہار بچے ڈاکٹر، انجینئرز اور مقابلے کے امتحانات پاس کرنے کے بعد اعلی عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں،آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس نے معروف تعلیمی ماہر اور سکالر کی عظیم کوشش 'سبق ڈاٹ پی' کے کے ساتھ اشتراک کیا ہے، آئی جی پنجاب 
سبق ڈاٹ پی کے 17 ہزار سے زائد بہترین، آسان فہم اور مفید لیکچرز پر مشتمل ایجوکیشنل ویب سائٹ ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور 
مقابلے کے امتحان کی تیاری کیلئے 'پنجاب پولیس اکیڈمی' یو ٹیوب چینل بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس اکیڈمی یو ٹیوب چینل پر پولیس افسران کے انتہائی مفید لیکچرز اپ لوڈ کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے خصوصی پیغام جاری میں کہا کہ سینکڑوں پولیس ملازمین سخت ڈیوٹی، نامساعد حالات کے باوجود اپنے بچوں کو بہترین اداروں میں اعلی تعلیم دلوا رہے ہیں اور پولیس ملازمین کے ہونہار بچے ڈاکٹر، انجینئرز اور مقابلے کے امتحانات پاس کرنے کے بعد اعلی عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے سمر سکولز جاری ہیں، پولیس ویلفیئر سکولز کا معیار بہتر بنایا،مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے پولیس ملازمین کے بچوں کی سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے،آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کیلئے 'پنجاب پولیس اکیڈمی' یو ٹیوب' چینل بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس اکیڈمی یو ٹیوب چینل پر پولیس افسران کے انتہائی مفید لیکچرز اپ لوڈ کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور  نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے معروف تعلیمی ماہر اور سکالر کی عظیم کوشش 'سبق ڈاٹ پی کے ' کے ساتھ اشتراک کیا ہے، سبق ڈاٹ پی کے 17 ہزار سے زائد بہترین، آسان فہم اور مفید لیکچرز پر مشتمل ایجوکیشنل ویب سائٹ ہے ، امریکن اور برٹش ایجوکیشن سے استفادہ کیلئے خان اکیڈمی ویب سائٹ ،اردو میڈیم کیلئے سبق ڈاٹ پی کے بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بچوں کی تعلیم پر مبنی نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اس ایجوکیشنل فیچر پر بہترین تعلیمی یوٹیوب چینلز کے لنک ہوں گے،سپروائز کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے، میکاٹ انیلیسس، واکس ویڈیوز سمیت بہترین ایجوکیشنل پورٹلز تک پولیس ملازمین کے بچوں کی رسائی آسان بنائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ آئی ٹی بیسڈ ایجوکیشن سسٹم سے پولیس ملازمین کے بچوں کی قابلیت میں اضافہ، بہترین اداروں میں داخلے کی راہ ہموار ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اعلی عہدے صرف پی ایس پی افسران کے بچوں کی میراث نہیں ،تمام ملازمین کے بچوں پر ان کا حق ہے۔ کسی بھی ملازم کا بچہ اعلی تعلیم حاصل کرکے اعلٰی عہدوں تک پہنچ سکتا ہے، ڈاکٹر عثمان انور  نے ہدایت کی کہ تمام پولیس ملازمین اپنے بچوں کی بہترین تعلیم کے ذریعے اس ملک کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ آنے والے دنوں میں ان کو بھی بطور قابل تقلید مثال دوسروں کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 451 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 22, 2023