آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت / بیرون ملک سے ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار ، مجموعی تعداد 101 ہو گئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت / بیرون ملک سے ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار ، مجموعی تعداد 101 ہو گئی
عبداللہ نامی اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔ لاہور ائیر پورٹ پر بہاولنگر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس 
اشتہاری عبداللہ نے فورٹ عباس بہاولنگر میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا ۔ ترجمان پنجاب پولیس 
اشتہاری عبداللہ کی گرفتاری سے بیرون ملک سے  گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 101 ہو گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی  ہدایت پر  بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں قتل کے مقدمے میں ملوث خطرناک اشتہاری کو پنجاب پولیس کی ٹیم عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لے آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبداللہ نامی اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا اور لاہور ائیر پورٹ سے ملزم کو بہاولنگر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ عبداللہ نامی اشتہاری نے فورٹ عباس بہاولنگر میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک عمان فرار ہو گیا تھا ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اشتہاری عبداللہ کی گرفتاری سے بیرون ملک سے  گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے ، گرفتار ہونے والے ان 101 اشتہاریوں کو امریکہ ، برطانیہ ، یورپ ، جنوبی افریقہ،  متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے ، انٹرپول ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 450 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, July 22, 2023