سرگودھا پولیس نے 05 روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ ساہیوال سے بازیاب کروایا لیا،
ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل نے بازیاب کروایا جانے والا بچہ میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کر دیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل اور ان کی ٹیم کو شاباش
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ کو بحفاظت کروانے پر ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ ساہیوال سے بازیاب ہونے والا نومولود بچہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل نے میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کر دیا، ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل نے کہا کہ بچے کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی بازیابی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جدید ٹیکنالوجی، پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیم ورک سےمغوی بچے کی بازیابی یقینی بنائی گئی اور اغوا میں ملوث خاتون سمیت دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، بچے کے والدین، دادی اور دیگر رشتہ داروں نے ریکارڈ مدت میں لخت جگر بازیاب کروانے پر سرگودھا پولیس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دعائیں دیں۔
ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے بچے کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروا لیا گیا ہے جو کہ مکمل صحت مند حالت میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی بحفاظت بازیابی ہونے سے مقدمہ کا سب سے اہم حصہ حل ہو چکا ہے اب پولیس کی تمام تر توجہ اس مقدمہ کی تفتیش پر ہو گی جس میں تمام اغواء کاروں کا پتہ چلایا جائے گا اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 449 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, July 22, 2023