سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد۔
لاہور سمیت صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے سپیشل برانچ کے 22 افسران کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔
سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران کے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے سپیشل برانچ کے 22 افسران کو سی سی ون سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران نے انتہائی اہم پیشہ ورانہ امور کامیابی کے ساتھ سر انجام دئیے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمیدنے تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے و فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 448 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Friday, July 21, 2023