اہور (کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے خصوصی پیغام جاری میں کہا کہ سینکڑوں پولیس ملازمین سخت ڈیوٹی، نامساعد حالات کے باوجود اپنے بچوں کو بہترین اداروں میں اعلی تعلیم دلوا رہے ہیں اور پولیس ملازمین کے ہونہار بچے ڈاکٹر، انجینئرز اور مقابلے کے امتحانات پاس کرنے کے بعد اعلی عہدوں پر فائز ہو رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے سمر سکولز جاری ہیں، پولیس ویلفیئر سکولز کا معیار بہتر بنایا،مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے پولیس ملازمین کے بچوں کی سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے مقابلے کے امتحان کی تیاری کیلئے 'پنجاب پولیس اکیڈمی' یو ٹیوب' چینل بنایا گیا ہے، پنجاب پولیس اکیڈمی یو ٹیوب چینل پر پولیس افسران کے انتہائی مفید لیکچرز اپ لوڈ کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے معروف تعلیمی ماہر اور سکالر کی عظیم کوشش 'سبق ڈاٹ پی کے ' کے ساتھ اشتراک کیا ہے، سبق ڈاٹ پی کے 17 ہزار سے زائد بہترین، آسان فہم اور مفید لیکچرز پر مشتمل ایجوکیشنل ویب سائٹ ہے ، امریکن اور برٹش ایجوکیشن سے استفادہ کیلئے خان اکیڈمی ویب سائٹ ،اردو میڈیم کیلئے سبق ڈاٹ پی کے بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭