پنجاب پولیس نجی سکولز و کالجز سسٹم کے مابین ایم او یوپر دستخط

Jul 22, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے معروف نجی سکول و کالجز سسٹم کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ پنجاب پولیس، نجی سکولز و کالجز سسٹم کے مابین ایم او یوز کی تقریب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا اور نجی سکولز و کالجز سسٹم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالستار نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت نجی سکول اینڈ کالجز سسٹم (دا نالج سکول سسٹم اور آئی ایل ایم کالجز)میں پولیس شہداءکے بچوں کو مفت داخلہ اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی،دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی اسی طرح حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔دا نالج سکول سسٹم اور آئی ایل ایم کالجز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالستار نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے داخلے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی ۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭