لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آتشزدگی سے جھلسنے والا ٹریفک وارڈن عدنان زندگی کی بازی ہار گیا۔ شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں چند روز قبل شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے ٹریفک وارڈن عدنان جھلس گیا تھا، عدنان میوہسپتال میں زیر علاج تھا، 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او مستنصر فیروز نے تیمارداری بھی کی اور ورثاءسے مسلسل رابطے میں تھے، مرحوم عدنان اوکاڑہ کا رہائشی، سوگواران میں2 بیٹیاں،1 بیٹا اور بیوہ شامل ہیں، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے لواحقین سے تعزیت کی اور انچارج ویلفیئر کو تدفین کیلئے انتظامات، اخراجات اداکرنے کی ہدایت کی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن عدنان انتہائی محنتی اور شریف آفیسر تھا، ان کی خدمات کو ہمیشہ کےلئے یاد رکھا جائے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہورٹریفک پولیس کے ہونہار وارڈن عدنان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے عدنان کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭