لاہور میں یکم محرم کو 403 مجالس ‘ 10 عزاداری جلوس برآمد

Jul 21, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مناسبت سے صوبہ بھر میں مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں سمیت دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔یکم محرم کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 101 عزاداری جلوس، 3500 مجالس منعقد ہو ئے جن میں 14 اے کیٹیگری کے عزاداری جلوس اور 321 اے کیٹیگری کی مجالس شامل تھیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں یکم محرم کو 403 مجالس منعقد ہوئیں اور 10 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن میں کیٹیگری اے کی 46 مجالس شامل تھیں۔صوبہ بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کےلئے 2 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے۔خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭