نیا پروموشن اینڈ سروس سٹرکچر ‘ اگلی پروموشن کے سال علم ہو جائیگا: آئی جی

Jul 20, 2023

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کا دورہ کیا اورتینوں ریجن میں پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرکے انہیں مزید بہتر تندہی اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب سب سے پہلے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ پہنچے اور حال ہی میں پروموٹ ہونے والے گوجرانوالہ ریجن کے پولیس افسران کو رینک لگائے اور خطاب کیا۔ آئی جی پنجاب نے دوران خطاب کہاکہ محکمانہ ترقی ہر فرد کا خواب ہوتا ہے، جس کی تعبیر کو بہتر انداز میں منانا چاہئیے، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنز اور ویلفیئر کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رہےگا۔ پنجاب پولیس 1600 شہداءاور 1700 غازیوں کی فورس ہے، بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو بہادری کے میڈلز اور انعامات دیے جائیں گے۔ پاکستان میں پاک آرمی کے بعد پولیس نے امن امان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ادارے کے تشخص کو خدمت خلق کے کاموں اور فرائض کی بہترین ادائیگی سے بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ سائلین کےساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم اور سی ٹی اوگوجرانوالہ، ایس پی عائشہ بٹ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گوجرانوالہ کا دورہ مکمل کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورفیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭