37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کامطالعاتی دورہ

37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کامطالعاتی دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کے زیر تربیت افسران کو سروس ڈلیوری اور انسداد جرائم کے حالیہ اقدامات بارے آگاہ کیا۔
پنجاب پولیس کی ورکنگ کو سافٹ وئیرز، ایپلی کیشنز اور دیگر پروگرامز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پر استوار کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی ورکنگ کو سافٹ وئیرز، ایپلی کیشنز اور دیگر پروگرامز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پر استوار کردیا گیا ہے اور صوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز سے شہریوں کو تیز رفتار اور باآسانی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرعثمان انور نے مزیدکہا کہ انسداد جرائم کیلئے آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن کو یکساں توجہ اور اضافی وسائل کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اورپولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہزاروں افسران واہلکاروں کو ترقیاں دی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ فورس کی ہیلتھ سکریننگ مکمل، ویکسینیشن جاری، خطرناک آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر بہادری میڈلز کا آغاز کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے 37 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی سے آئے وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور پیشہ ورانہ امور بارے آگاہی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کے زیر تربیت افسران کو سروس ڈلیوری اور انسداد جرائم کے حالیہ اقدامات بارے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے وفد میں شامل زیر تربیت افسران کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے وفد کے شرکاء کو پولیس ورکنگ اور آپریشنل طریقہ کار بارے بریفنگ دی۔ وفد کے شرکاء کو سنٹرل پولیس آفس میں شہداء و غازی وال،  میوزیم اور دیگر حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔دورے کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے وفد کی سربراہ اور دیگر افسران کو یادگاری سووینئیرز دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس اوراے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 444 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 20, 2023