پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کیلئے پنجاب پولیس اور سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس (SADA) کے درمیان ایم او یوطے پا گیا۔

پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کیلئے پنجاب پولیس اور سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس (SADA) کے درمیان ایم او یوطے پا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور صدر سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس (SADA) ڈاکٹر افضل عالم نے ایم او یو پر دستخط کئے،
دونوں ادارے مل کر پولیس ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کریں گے،ترجمان پنجاب
پنجاب پولیس کے ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے محروم سپیشل بچوں کے جدید علاج معالجے کیلئے پنجاب پولیس اور سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس (SADA) کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور صدر سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس (SADA) ڈاکٹر افضل عالم نے ایم او یو پر دستخط کئے، ایم او یو کے تحت دونوں ادارے مل کر پولیس ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کریں گے۔
  آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے قوت سماعت اور گویائی سے متاثرہ سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں گے،متاثرہ بچوں کا ڈیٹا شئیر باہمی طور پر شئیر کیا جائے گا تاکہ فوری علاج کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہوسکے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس پولیس کے ماہرین ملازمین کے بچوں کو فری اور رعایتی سپیچ لینگوئج تھراپی سروسز فراہم کرے گی،ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس (SADA)  قوت سماعت سے متاثرہ بچوں کو جدید آلات فراہم کرے گی،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے ہسپتال میں فری نیو ناٹل ہیرنگ سکریننگ سروسز کیلئے کیمپ لگایا جائے گا،سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس پولیس ملازمین کے قوت سماعت و گویائی سے متاثرہ بچوں کے بحالی سنٹر کے قیام میں معاونت فراہم کرے گی،آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس پولیس ملازمین کے بارہ برس سے کم عمر بچوں کی فری آڈیولوجیکل ٹیسٹنگ کرے گی،پنجاب پولیس اور سوسائٹی فار آڈیولوجیکل اینڈ ڈویلپمنٹل ایلمنٹس کے درمیان ایم او یو متاثرہ بچوں کے علاج میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا اور سی ای او (SADA) ائیر کموڈور ریٹائرڈ انعام الحق راجہ سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 443 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, July 20, 2023