آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر88 افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر88 افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا۔
ان تمام پروموشن، ایوارڈز، تعلیم، ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سے فورس کی پرفارمنس میں بہتری آنا یقینی امر ہے۔آئی جی پنجاب
سمارٹ پولیسنگ کے لئے کرائم پریوینشن ایپ، ای پوسٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پردوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محنتی، قابل اور فرض شناس افسران واہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہوراور فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 88 افسران و اہلکاروں شامل تھے جنہیں آئی جی پنجاب نے کیش انعامات و تعریفی اسناد دیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران خطاب افسران کو اہم ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہترین کارکردگی پر مرحلہ وار صوبے کے تمام اضلاع کے افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا ہے،محکمے کی جانب سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید بہتر ادائیگی کی صورت عوام تک پہنچائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر، محکمانہ پروموشنز اور کیرئر گروتھ کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، ان تمام پروموشن، ایوارڈز، تعلیم، ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سے فورس کی پرفارمنس میں بہتری آنا یقینی امر ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سمارٹ پولیسنگ کے لئے کرائم پریوینشن ایپ، ای پوسٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں اور انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا عمل مزید تیز کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سیف سٹی کی طرز پر فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں منی سیف سٹیز بنائیں گے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 442 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 20, 2023