عشرہ محرم الحرام کا آغاز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
یکم محرم پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 101 عزاداری جلوس برآمد اور 3500 مجالس منعقد ہو ئیں، آئی جی پنجاب
پولیس تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی مناسبت سے صوبہ بھر میں مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں سمیت دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بتا یا کہ یکم محرم کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 101 عزاداری جلوس، 3500 مجالس منعقد ہو ئے جن میں 14 اے کیٹیگری کے عزاداری جلوس اور 321 اے کیٹیگری کی مجالس شامل تھیں، صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں بارے آئی جی پنجاب نے بتا یا کہ لاہور میں یکم محرم کو 403 مجالس منعقد اور 10 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن میں کیٹیگری اے کی 46 مجالس شامل تھیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبہ بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے 02 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،پولیس تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کر رہی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 441 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, July 20, 2023