آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا ٹریفک وارڈن عدنان کے انتقال پر اظہار افسوس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا ٹریفک وارڈن عدنان کے انتقال پر اظہار افسوس
ڈاکٹر عثمان انور کا عدنان کے ہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
ٹریفک وارڈن عدنان چند روز قبل گھر میں آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس کر میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہورٹریفک پولیس کے ہونہار وارڈن عدنان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے عدنان کے انتقال پر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ٹریفک وارڈن عدنان چند روز قبل گھر میں آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس کر میو ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس کی عیادت بھی کی تھی۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ٹریفک وارڈن عدنان لاہور ٹریفک پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 440 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 20, 2023