پروموشن بورڈ کا اجلاس، 130 اہلکاروں کی سب انسپکٹر ‘اے ایس آئی رینک پر ترقی

Jul 18, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ پروموشنزکا سلسلہ جاری ہے اور انہی پروموشنز کے اگلے مرحلے میں مزید 130 اہلکاروں کو ترقی دے دی گئی تفصیلات کے مطابق پروموشن بورڈ کا اجلاس آر پی او آفس فیصل آباد میں منعقدہوا جس میں قواعد و ضوابط کے مطابق 130 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دی گئی ترقی پانے والوں میں 25 اے ایس آئیز اور 105 ہیڈ کانسٹیبلزشامل تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 07 ہزار پروموشنز میرٹ کے مطابق تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پروموشنز مکمل کر لی گئیں اور آئندہ چند روز میں باقی اضلاع میں بھی میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل افسران و اہلکاروں کو انکا حق دے دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭