زخمی اور غازی پولیس افسران،اہلکاروں میں 52 لاکھ روپے تقسیم

Jul 17, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر زخمی اور غازی اہلکاروں کے علاج معالجے و جلد بحالی کیلئے بھرپور اقدامات جاری،25 افسران و اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 52 لاکھ روپے دے دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز پر فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل طاہر محمود اور کانسٹیبل ساجد نعیم کو فی کس 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل نصر اللہ کو ساڑھے 03 لاکھ، کانسٹیبلان آصف علی اور ثمر سئیس کو فی کس 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی اے ایس آئی مظہر اقبال کو اڑھائی لاکھ، 07 اہلکاروں کو فی کس 02 لاکھ جبکہ 11 اہلکاروں کو 01 لاکھ فی کس دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭