آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ تھرمل کالونی سے 03کم سن بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی ڈی جی خان سے رپورٹ طلب،واقعہ کی ہرپہلو سے تفتیش اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ تھرمل کالونی سے 03کم سن بہنوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی کی ہدایت پر ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر نے جائے واردات کا دورہ کیا اورشواہد کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی ہرپہلو سے تفتیش اور دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ واقعہ کی اصل حقائق سامنے لائے جائیں اورملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تاندلیانوالہ فیصل آباد کے علاقہ میں فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی اور سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اورملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سینئر افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورانصاف کی جلد فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 436 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, July 18, 2023