محرم الحرام کی آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت،

محرم الحرام کی آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت،
محرم الحرام کے دوران مجالس جلوسوں کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس ہائی الرٹ رہے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37376 مجالس،9351 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 02 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے،آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سی سی پی او لاہور سمیت صوبہ کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور مجالس و جلوسوں کے پر امن انعقاد کے لئے پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37376 مجالس،9351 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 02 لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض 13 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سر انجام دیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ کمیونٹی رضا کار بھی پولیس کے شانہ بشانہ عزاداروں کی شناخت اور چیکنگ کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے فرائض ادا کریں گی۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اے کیٹیگری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت دیگر جدید آلات و ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری رکھا جائے، پولیس افسران شیعہ کمیونٹی لیڈرز، علما کرام، عمائدین، مجالس و جلوس لائسنس ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہیں،آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ محرم جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد اور ٹریفک کی ہموار روانی برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں محرم سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول رومز بنائے گئے ہیں اور محرم سکیورٹی پر تعینات اہلکار جذبہ خدمت اور جہاد کے تحت ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کریں گے
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 434 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 18, 2023