آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا سے کیا وعدہ وفا کردیا،
آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ سے مالی معاونت کا آغاز کر دیا،
قرعہ اندازی سے منتخب کی گئی 05 فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس پہلی قسط بذریعہ چیک دے دی گئی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا سے کیا وعدہ وفا کردیا،آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ سے مالی معاونت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں 2017 سے قبل کے 05 پولیس شہدا کے ورثا کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرعہ اندازی سے منتخب کی گئی 05 فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس پہلی قسط بذریعہ چیک دے دی گئی،پولیس شہدا انسپکٹر شبیب عباس نقوی، اے ایس آئی محمد امین،ہیڈ کانسٹیبل عبدالرووف، ہیڈ کانسٹیبل خالد محمود، کانسٹیبل محمد اطہر شہید کے ورثا نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2017 سے قبل کے شہدا پولیس کے ورثا کی ذاتی چھت کی فراہمی کیلئے آج بنیاد رکھ دی گئی ہے، ان پانچ فیملیز کو 05 لاکھ روپے کی رقم تعمیراتی اخراجات کیلئے ماہانہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ متعلقہ ڈی پی اوز شہدا کے فیملیز کی گھروں کی تعمیر کی مانیٹرنگ اور ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، آئی جی پنجا ب نے مزیدکہاکہ جن شہدا کی فیملیز کے پاس ذاتی پلاٹس نہیں، ان کیلئے پلاٹوں کی فراہمی کی کوششیں بھی جاری ہیں،2017 سے قبل کے تمام شہدا کی فیملیز کو مرحلہ وار ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے ذاتی وسائل اور ویلفیئر پراجیکٹس سے شہدا کی فیملیز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدام یقینی بنا رہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل موجود تھے جبکہ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان،سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی،ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس، ڈی پی او بہاولنگر علی رضا نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 433 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************



Press Release Date:
Tuesday, July 18, 2023