آئی جی پنجاب چھٹی کے روز بھی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں سر گرم

Jul 17, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اتوار کو چھٹی کے روز شہریوں کے مسائل کے ازالے کےلئے سرگرم رہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کیا اور لاہور سمیت مختلف اضلاع سے موصول شکایات سن کر ازالے کےلئے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے ملتان کے شہری محبوب اکرم اور اوکاڑہ کے سید علی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کی۔ملتان کے شہری محبوب اکرم کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر ملتان کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ اوکاڑہ میں شہری سید علی کا ڈکیتی میں لوٹا گیا مال برآمد کرنے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ کو ذاتی نگرانی میں اقدامات کا حکم دیا۔ حافظ آباد کے شہری فہد محمود کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او حافظ آباد کو قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے دیگر اضلاع سے موصول درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے 1787 کمپلینٹ سنٹر کو ہفتے کے ساتوں روز فعال کیا جا چکا ہے جبکہ شہریوں کے مسائل کے ازالے کا عمل چیک کرنے کیلئے خود بھی اچانک دورے کر رہا ہوں۔ پولیس یا مجرمان سے متعلقہ کوئی بھی شکایت یا اطلاع شہری 1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے براہ راست مجھ تک پہنچا سکتے ہیں، 1787 پر موصول تمام شکایات پر فوری ایکشن کے ساتھ موثر فالو اپ اور جلد از جلد ازالے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

(روز نامہ نواے وقت )

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭