قتل کے مقدمہ میںملوث اشتہاری انٹرپول کی مدد سے عمان سے گرفتار

Jul 16, 2023

لاہور (کر ائم رپو ر ٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار کر لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محمد آصف نامی اشتہاری پولیس کو ایک برس سے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، انٹرپول کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا اور اشتہاری ملزم آصف کو گرفتاری کے بعد مزید کارروائی کیلئے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اشتہاری آصف کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی آئی جی پنجاب نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈا¶ن کو مزید تیز کیا جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭