بہترین کارکردگی کے حامل 86افسران واہلکاروں میں اسناد، انعامات تقسیم

Jul 16, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 86 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں پولیس ، ڈولفن ، ایلیٹ سمیت دیگر فارمیشنز کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک افسران و اہلکار شامل تھے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبلری کی خدمات کے اعتراف میں سروس دورانیہ کے مطابق شولڈر بریڈز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ، فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے نئے مالی سال میں پہلے سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭